Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شازیہ منظور کاعوام کو بجلی کا بل کم کرنے کاانوکھا نسخہ، دلچسپ ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ تو کوئی دوسرا راستہ نہیں، گلوکا رہ نے مفت مشورہ دے دیا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 06:18pm

شازیہ منظور نے عوام کو بجلی کا بل کم کرنے کیلئے ایک انوکھا نسخہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوا جلائیں اور بتیاں بُجھا دیں، اسی طرح بجلی کے بل کم ہو سکتے ہیں، کیونکہ اس کے علاوہ تو کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

مہنگائی نے جہاں عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ،وہیں بجلی کے مہنگے بلوں نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا ہے ، مہنگائی کے ستائے عوام اپنی فریاد کی داد رسی نہ ہونے پر بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

بجلی کے بلوں سے عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی ہیں۔ حال ہی میں ادا کار راشد محمود اور پاکستانی فلموں کی ماضی کی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر سنگیتا بھی حکومت سے شکایت کرتے نظر آئے۔

ایسی صورت میں گلوکار شازیہ منظور کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں انہوں نے عوام کے اس مسئلے کا آسان اور نرالا حل بتایا ہے۔۔

جب ایک صحافی نے گلوکارہ سے بجلی کے بل سے متعلق سوال پوچھا، تو شازیہ منظور نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا بہت مشکل ہے، کیونکہ میرا بجلی کا بل زیادہ نہیں آیا۔

گلوکارہ نے اپنا مقبول گانا ’بتیاں بجھائی رکھ دی، دیوا بلے ساری رات میرے ہانیا‘ گاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے میرا بل زیادہ نہیں آتا۔

گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازادیا گیا

اانہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ، اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا بجلی کا بل بھی کم آئے تو آپ بھی اپنے گھر میں میرا یہ گانا لگائیں، اس گانے سے کچھ سیکھیں۔

شازیہ منظور نے مزید کہا کہ دیوا جلائیں اور بتیاں بُجھا دیں، اسی طرح بجلی کے بل کم آسکتے ہیں ،کیونکہ اس کے علاوہ تو کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

singer

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity