Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کیلئے درخواست میں غلطیوں پر وکلاء کی سرزنش

درخواست کے متن میں حقائق کے خلاف استدعا کرنے اور غلطیوں کی بناء پر واپس لے لی گئی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 11:51pm

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں دائر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات سے متعلق درخواست کے متن میں حقائق کے خلاف استدعا کرنے اور غلطیوں کی بناء پر واپس لے لی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کی سرزنش کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں آن لائن بات چیت اور دیگر انتظامات سے متعلق باتیں حقائق کے منافی ہیں، عدالت نے پہلے ہی ہر ماہ 2 بار بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے آن لائن بات چیت کے احکامات دیے ہوئے ہیں۔

عدالت نے وکلاء سے کہا کہ آپ عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور آپ کو حقائق کا علم نہیں ہے۔

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، خواجہ آصف

عمران خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار، انصاف نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نبیل ستی نے درخواست واپس لینے اور نئی درخواست دینے کی استدعا کر دی۔

بعد میں پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے ضروری ترمیم کے بعد نئی درخواست دائر کر دی گئی، جس پر عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

rawalpindi

ATC

imran khan