Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

سوئی سدرن نے پاکستان اسٹیل کا کنکشن کاٹ دیا

ایس ایس جی سی ایل نے اسٹیل مل کے علاوہ وزارتِ توانائی کو بھی خط لکھا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
شائع 05 جولائ 2024 03:34pm

پاکستان اسٹیل مل ہمیشہ کے لیے بند کردی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل مل کے لیے گیس کی فراہمی مکمل بند کردی۔ کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔

اسٹیل مل نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو خط لکھ کر ادائیگی بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ نوٹس وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔

سوئی سدرن نے واجبات ادا کرنے کی پوزیشن واضح کرنے کے لیے اسٹیل مل کو خط لکھا تھا۔ سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی طرف سے اب تک وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے وزارتِ توانائی کو بھی خط لکھا تھا۔ وہاں سے بھی تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ کو اسٹیل مل کا گیس کنکشن منقطع کردیا گیا۔

ئاد رہے کہ پاکستان اسٹیل ایک زمانے سے بند پڑی ہے اور اس کے باوجود ملازمین برقرار ہیں اور انہیں تنخواہیں بھی کی جارہی ہیں۔ اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے وفاقی کابینہ فنڈز کی منظوری دیا کرتی ہے۔

PAKISTAN STEEL

CONNECTION CUT OFF

DISPUTE OVER LIABILITIES