Aaj News

جمعہ, ستمبر 13, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

بچے کے قد اور وزن میں اضافے کے لئے معاون غذائیں

بچوں کی صحت پر کوئی بھی والدین سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 06:37pm

بچوں کی صحت ایک ایسی شے ہے ، جس پر کوئی بھی والدین سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیں گے۔ تقریبا تمام والدین اپنے بچوں کی صحت کے بارے میں فکر مند ہرہتے ہیں۔ اکثر والدین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ باوجود مناسب غذا دینے کہ ان کے بچے کا وزن اور قد نہیں بڑھتا ہے۔

عمر کی مناسبت سے بچے کی لمبائی اوروزن میں اضافہ نہ ہوتا دیکھ کروالدین کا تشویش میں مبتلا ہونا فطری عمل ہے۔

اس سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ آج سےہی اپنے بچے کو کچھ ایسی غذائیں دینا شروع کر دیں، جو ان کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرے۔ ہم آپ کو ایسی غذاوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو آپ کے بچوں کو صحت مند بنائیں گی اور ساتھ ہی ان کے قد اور وزن میں بھی اضافہ ہوگا۔

دہی

چائے میں بسکٹ ڈبو ڈبو کر کھانے والےہوشیار ہو جائیں

پروٹین اور کیلشیم کا ایک بڑا ذریعہ دہی بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی فائدہ دیتا ہے۔ کیلشیم بچوں کی نشونما کے لیے بہت ضروری ہے، جو وہ دہی سے باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

بازار میں دستیاب دہی سے بہتر ہے کہ آپ گھر پرخود دہی تیار کریں دہی میں شکر اور گڑ ڈال کر بچوں کو کھلائیں۔

پوپ کارن

گھر پر تیار کیے گئے پوپ کارن بچوں کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسی ڈیٹس پائے جاتے ہیں، جو خون کی گردش اور ہاضمے کی درستگی کا کام کرتے ہیں۔

دودھ

ایک تحقیق کے مطابق جو بچے دودھ کا استعما ل باقاعدگی سے کرتے ہیں اور پنیر کھاتے ہیں ان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ جس سے ان کا قد بھی بڑھتا ہے۔ باقاعدگی سے دودھ پینے سے بچے کا جسم مضبوط ہوتا ہے اور وہ توانا رہتا ہے۔

انڈے

انڈوں میں ہائی پروٹین بکثرت پایا جاتا ہے، جو بچوں کے پٹھوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انڈوں میں پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں، انڈے کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔

ہری سبزیاں

بچوں کی غذا ہر قسم کی سبزی شامل ہونی چاہیے۔ انہیں ہری سبزیاں کھانے کا عادی بنائیں۔ گوبھی، پالک جیسی سبزیاں کھانے سے بچوں کی ذہنی نشونما تیز ہوگی اوران کا قد بھی بڑھے گا۔

دالیں

بچوں کو دال، مٹر، چنے کھلائیں، تاکہ انہیں آئرن، پروٹین اور فائبر ملے۔ انہیں کھانے سے بچے کے اندر دن بھر توانائی رہےگی اوراور اسے تھکن بھی محسوسس نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ بچے کو ہر قسم کے پھل وافر مقدار میں دیں۔ انہیں باقاعدگی سےمیوے، بادام ،اخروٹ کھلائیں۔ تاکہ ان کی نشونما صحیح طریقے سے ہو اور عمر کے حساب سے وزن اور قد میں بھی اضافہ ہو۔

دسترخوان

Women

children

Parents

lifestyle