Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان پور کے تین مغوی نوجوان 25 دن بعد بازیاب

ٹک ٹاکر بننے کے شوقین نوجوانوں کو ہنی ٹریپ کیا گیا، 50 لاکھ تاوان دینا پڑا، فیملی ذرائع
شائع 05 جولائ 2024 03:15pm

ٹک ٹاکر بننے کے شوقین نوجوانوں کو گھوٹکی سے بازیاب کرالیا گیا۔ جاوید، خالد اور فرمان گبول کا خان پور سے ہے۔

ٹک ٹاکر بن کر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے کے شوقین نوجوانوں کو شکارپور سے 25 دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔ تینوں مغویوں کو تاوان کے لیے اٹھایا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے خالد، جاوید اور فرمان کو ایک بڑے ٹک ٹاکر سے ملوانے کے بہانے بلایا اور یرغمال بنالیا۔ تینوں نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیوز اہلِ خانہ کو بھیجی گئی تھی۔

فیملی کے ذائع نے بتایا ہے کہ خالد، جاوید اور فرمان کو 50 لاکھ روپے تاوان ادا کرکے چُھڑوایا گیا ہے۔

عورت کا چکر بابو بھیا، بہاولپور میں خواتین کا ”ہنی ٹریپ گینگ“ سرگرم

khanpur

HOSTAGES

THREE YOUTH

ASPIRING TIKTOKERS

Rs 5 MILLION PAID