Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیر اعظم کی تنخواہ کتنے کروڑ روپے ہے

برطانوی وزیر اعظم کی تنخواہ سے متعلق اعداد شمار نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا
شائع 05 جولائ 2024 02:37pm
تصویر بذریعہ: ڈبلیو پی اے پول
تصویر بذریعہ: ڈبلیو پی اے پول

برطانوی وزیر اعظم جہاں دنیا بھر میں اہمیت رکھتا ہے، وہیں اس اہم عہدے کی تنخواہ بھی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سالانہ تنخواہ کی مد میں برطانوی وزیر اعظم کے لیے 1 لاکھ 72 ہزار 153 پاؤنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو کہ پاکستانی تقریبا 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور وزیر اعظم انہیں 80 ہزار 807 پاؤنڈز ادا کیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 2 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

جبکہ اضافی 91 ہزر 346 پاؤنڈز ممبر پارلیمنٹ کے طور پر دیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 3 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ یوں اس طرح دونوں رقوم ملا کر 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ اقتدار ختم، لیبر پارٹی کامیاب، رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

حیرت انگیز طور پر 1 لاکھ 72 ہزار 153 پاؤنڈز میں سے برطانوی وزیراعظم محض 75 ہزار 440 پاؤنڈز کا ہی دعویٰ کر سکتا ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 2 کروڑ 68 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

کیونکہ برطانوی وزیر اعظم بھی ایک عام انسان ہی کی طرح ٹیکس اور نیشنل انشورنس کے لیے رقم ادا کرتا ہے۔

Britain

Income Tax

British prime minister

Salary

British Parliament