Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلفی لینے کے چند حیران کن فوائد بھی ہوسکتے ہیں

سیلفی ایک جنون یا پاگل پن نہیں ، صحت کے لئے مفید ہے
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 04:16pm

آج کل سیلفی کا جنون سر چڑھکر بول رہا ہے ، خواہ چھوٹا ہو یو بڑا، عام شخص ہویا خاص ، جسے دیکھو وہ سیلفی لینے کےلیے ہر وقت تیار ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اب لوگ اپنی پسندیدہ شخصیات سے آٹوگراف لینے کی بجائے سیلفی لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک پاگل پن دکھائی دیتا ہے ۔

لیکن اگر دیکھا جائے تو سیلفی آپ کے موڈ کو بہتر بنا کر جسمانی اور ذہنی فوائد فراہم کرتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو روزانہ سیلفی کیوں لینی چاہیے تو یہ وجوہات آپ کے سوال کا جواب ثابت ہوسکتی ہیں۔

بدلتے وقت اور بدلتے رحجانات کے درمیان ہر ایک خاص لمحے کو محفوظ کرنے کی خواہش نے آج لوگوں کو سیلفی کا دیوانہ بنا دیا ہے۔ گردن کو تھوڑا سا ترچھا کر کے اپنی ڈبل ٹھوڑی چھپانے کے بعد موبائل کو تھوڑا سا اوپر رکھ کر تصویر پر کلک کرنے اور فون پر کئی طرح کے فلٹرز لگا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد سیلفی کی کہانی کہیں مکمل ہو جاتی ہے۔ تاہم اگر سیلفی لینے کا شوق حد سے زیادہ بڑھ کر جنون کی شکل اختیار کر لےتو ماہر نفسیات بھی اسے دماغی خلل کا نام دینا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی سیلفی زندگی میں نیا رنگ اور جوش شامل کرنے کے لئے ایک اچھا آپشن ہوسکتا ہے۔

ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے اب اینڈرائیڈ فون استعمال کرنا ممکن

سائیکولوجی آف ویل بینگ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ، سیلفی آپ کے موڈ کو بہتر بنا کر جسمانی اور ذہنی فوائد فراہم کرتی ہے۔ ویسے بھی سیلفی لینے کے لیے نہ تووقت اور نہ ہی عمر کی قید ہوتی ہے، آپ کا جب موڈ ہوکسی بھی وقت اپنے لمحے کو سیلفی کے ذریعے یادگار بنا سکتے ہیں۔ایسے میں اگر آپ بھی اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو روزانہ سیلفی کیوں لینی چاہیے تو یہ وجوہات آپ کے سوال کا جواب ثابت ہوسکتی ہیں۔

روزانہ سیلفی لینے کے یہ فوائد ہیں-

##سیلفی دوسروں سے رابطہ جوڑنے اور سوشل بننے کا بہترین طریقہ ہے

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کی جانے والی تصاویر میں سے ایک سیلفی بھی ہے۔ سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے سے لوگوں کو آپ کو بہتر طور پر جاننے کا موقع ملتا ہے۔ سیلفی آپ کو سوشل میڈیا کی دنیا سے جوڑنے میں مدد کرتی ہے۔ سادہ الفاظ میں سیلفی آپ کو سوشل بناتی ہے۔

سیلفی آپ کے خاص لمحے کو یادگار بناتی ہے

سیلفی آپ کی پرانی یادوں اور لمحات کو یاد رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہوسکتا ہے۔ ماضی میں گم ہونے والے ان لمحات کو دیکھ کر انسان کی ذہنی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ جس سے ذہن میں مثبت احساسات پیدا ہوتے ہیں۔ سیلفی اچھی یادوں کو قید کر نے ، ان پر نظر ڈال کر اچھا محسوس کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔یہ آپ کو زندہ دل بناتی ہے۔

سیلفی سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے

اچھی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے، ایک شخص کے لئے خود سے محبت کرنا بہت ضروری ہے ۔پیاروں سے محبت کی توقع رکھنا ایک اچھی بات ہے ، لیکن آپ کو پہلے اپنے آپ سے محبت کرنا سیکھنا چاہئے۔ سیلفی لینے سے انسان میں خود سے پیار کرنے کا احساس پروان چڑھتا ہے جس سے اس کا اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ سیلفی لینے والے لوگ زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں اور سیلفی نہ لینے والوں کے مقابلے میں زیادہ کشش محسوس کرتے ہیں۔

سیلفی موڈ کو بہتر بناسکتی ہے

سیلفی لینے سے آپ کے اندر جوش و خروش بڑھتا ہے۔ برطانوی تحقیق کے مطابق سیلفی لینے کے شوقین افراد میں زیادہ اعتماد ہوتا ہے۔ بہت سی تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسکرانے سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے۔ تصاویر یا سیلفی لیتے وقت چہرے پر مسکراہٹ ڈالنا آپ کر سارے غم بھلا کر بہتر محسوس کرا سکتا ہے۔

lifestyle

WELL BEING

selfi