محرم میں انٹر نیٹ کی بندش کا معاملہ وزیراعظم کے فیصلے سے مشروط
وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشن بند نہیں ہوں گی۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا، مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلیکیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔
6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کی بندش کا اعلان
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے، جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ تھا اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا تھا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 5 روز کے لیے بند کیے جائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹ لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دی، اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ
بعدازاں پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی درخواست کو شہریوں نے ناپسندیدہ قرار دے دیا اور کہا کہ حکومت مکمل بندش کی بجائے موجود قوانین پر عمل کیوں نہیں کرواتی، بندش سے آن لائن بزنس، جاب ہولڈرز اور سٹوڈنٹس کی مشکل بڑھیں گی۔
صوبوں میں انٹر نیٹ کی بندش کے معاملے پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان
مختلف صوبوں میں محرم میں انٹر نیٹ کی بندش کا معاملے پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، ابھی کسی صوبے کی درخواست نہ منظور کی ہے نہ ہی مسترد کی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے۔
پنجاب کیلئے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
صوبائی وزارت داخلہ نے پنجاب پولیس کی درخواست پر معاونت کیلئے لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ فوج کی 69، رینجرز کی 81 کمپنیز کی خدمات دی جائیں۔
Comments are closed on this story.