Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت پور، 500 روپے اُدھار مانگنے کے تنازع پر 17 سالہ نوجوان قتل

تو تو میں نے دیکھے ہی دیکھتے ہاتھ پائی کی شکل اختیار کرلی، مختار کے سر پر لوہے کا سریا لگا۔
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 01:34pm

معمولی سی رقم کا تنازع کبھی کبھی ایسی شدت اختیار کرلیتا ہے کہ معاملہ ہاتھا پائی سے ہوتا ہوا کسی کے قتل تک جا پہنچتا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے لیاقت پور میں کچھ ایسا ہی ہوا۔

لیاقت پور میں محض پانچ سو روپے کے تنازع نے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اُدھار مانگنے پر دو دوستوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ تکرار بڑھتی گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں اور ہاتھا پائی روع کردی۔

لڑائی کے دوران پر لوہے کا سریا سر پر لگنے سے 17 سالہ مختار جاں بحق ہوگیا۔ یہ سنگین واقعہ لیاقت پور کے علاقے بیٹ ظاہر پیر کا ہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں :

لیاقت پور : پی ایس او کا آئل ٹینکر سانگلہ نہر میں جا گرا

لیاقت پور میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا جوائنٹ کھلنے سے بوگیاں الگ ہوگئیں

LIAQAT PUR

QUARREL BETWEEN FRIENDS

BEAT EACH OTHER

IRON ROD