گھر کا کھانا بھی آپ کو بیمار کر سکتا ہے
کہا جاتا ہے کہ باہر کا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، اس لیے باہر کے کھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس سے فوڈ پوائزننگ ہوسکتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمیشہ تیا ر کھانے ہی مضر صحت نہیں ہو تے ہیں، بلکہ کبھی کبھی گھر کا بنا کھانا بھی آپ کو بیمار کر دیتا ہے۔ جس کی یہ وجوہات ذمہ دار ہیں۔ ان وجوہا ت پر غور کریں اور اسے دور کرنے کی کوشش کریں تو بیمار پڑنے سے محفوظ رہا جا سکے۔
اگر گھر میں کھانا بچ گیا ہو تو اسے فریج میں رکھ کر دوبارہ کھانے کی غلطی نہ کریں۔ خاص طور پر اگلے دن کھانے سے۔ اس کھانے میں بیکٹیریا بڑھ سکتے ہیں۔
آم کے چھلکے نہ پھینکیں، انہیں استعمال کرنا سیکھیں
برتنوں کو اچھی طرح دھوئیں
جن برتنوں میں آپ کھانا پکاتی ہیں، اگر آپ ان برتنوں کو اچھی طرح نہ دھوئیں تو کھانے کے باریک ذرات میں موجود بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس برتن میں دوبارہ تیار کیا گیا کھانا فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے
اگر بازار سے لائی گئی سبزیوں کو صحیح طریقے سے نہ دھویا جائے اور بنالیا جائے تو اس سے بھی فوڈ پوائزننگ کا خطرہ رہتا ہے۔ کیونکہ سبزیوں میں حشرہ کش دواؤں کے ساتھ بیکٹیریا بھی نمو پاتے ہیں۔ لہٰذا بہتر ہے کہ پہلے سڑی ہوئی سبزیوں کو چھانٹ کے علیحدہ کر لیں اور پھر صرف صاف سبزیاں پکائیں۔
ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری ہے
ذاتی حفظان صحت بھی ضروری ہے. جب آپ کھانا پکا رہے ہوتے ہیں تو ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ ہاتھوں کی گندگی اور اسپر لگے جراثیم کھانوں تک پہنچ کر اسے گندا کر دیتے ہیں۔
ڈیری مصنوعات کے استعمال میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ بعض اوقات باسی پنیر، دہی، دودھ کھانے کی وجہ سے پیٹ میں انفیکشن ہوتا ہے۔ خاص طور پر بارش میں بچوں کو دودھ اور ڈیری مصنوعات دیتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔
Comments are closed on this story.