Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین انٹربورڈ کراچی کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل

فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب، سندھ ہائی کورٹ نے نسیم میمن کی کہیں اور تعیناتی بھی روک دی۔
شائع 05 جولائ 2024 12:06pm

سندھ ہائی کورٹ نے جنسی ہراسگی پر عہدے سےہٹائے گئے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

ساتھ ہی ساتھ نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے بھی روک دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت، انٹر بورڈ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ نسیم میمن کو صوائی محتسبِ اعلیٰ نے جرم ثابت ہونے پر منصب سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو معطل کردیا تھا۔

12 دسمبر2023 کو معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا جبکہ نسیم میمن کےخلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔

SEXUAL HARRASMENT

NASEEM MEMON

REINSTATE NOTIFICATION