Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے 8 میں سے 6 تعلیمی بورڈ انتظامی بحران کا شکار

بعض میں سیکریٹری اور کنٹرول بھی نہیں، سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں، سیکریٹری ایجوکیشن مسعود احمد
شائع 05 جولائ 2024 11:46am

بعض میں سیکریٹری اور کنٹرول بھی نہیں، سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بلالیا، سیکریٹری ایجوکیشن مسعود احمد

تعلیمی بورڈز میں انتظامی افسران کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی بھی ناکام ہوچکی ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن مسعود احمد رواں ماہ سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

پشاور بورڈ کے چیئرمین کی مدتِ ملازمت بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ سوات اور مردان کے تعلیمی بورڈز بغیر کنٹرولر کے چلائے جارہے ہیں۔

دوسری طرف کوہاٹ اور ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سیکریٹری سے بھی محروم ہیں جس کے باعث انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیٹیٹ کے امتحانات کے باعث انتظامی افسران کے انتخاب میں تاخیر ہوئی ہے۔

حکومت بنی اور وزارت کا قلم دان تفویض ہوا تو میٹرک امتحانات سر پر تھے تاہم رواں ماہ سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب جارہا ہے۔

KPK

BOARDS FACE ADMIN CRISIS

SCRUTINY COMMITTEE MEETING CONVENED

MASOOD AHMED