Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کے مداحوں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کردی

اپنا خیال رکھنے اور مکمل طبی معائنہ کروائینے کا مشورہ دے ڈالا
شائع 05 جولائ 2024 11:22am

حال ہی میں متعدد مداحوں نے مختلف ٹیلی ویژن انٹرویوز اور پوڈ کاسٹ میں بیک ٹو بیک میڈیا کی شرکت کے بعد خلیل الرحمان قمر کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

خلیل الرحمان قمر کے مداحوں نے محسوس کیا کہ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔ اور وہ بہت کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے انہیں ان کی صحت کا خیال رکھنے کے مشورے بھی دیئے۔

مداحوں کی جانب سے خلیل الرحمان قمر پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور مناسب اور مکمل طبی معائنہ کروائیں۔ اور تمباکو نوشی بھی ترک کردیں۔ زیادہ تر مداحوں کا خیال تھا کہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی ہے، جسے انہیں مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

بہت سے لوگوں نے ان کی صحت کے لئے دعا کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ کام سے زیادہ اپنی صحت پر توجہ دیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان اچانک سے کمزور اور عمر رسیدہ دکھائی دینے لگے ہیں۔ ایک صارف نے تو انہیں خلیل الرحمان ماننے سے ہی انکار کردیا۔

خلیل الرحمان قمر کا صبا قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

خلیل الرحمان قمر ایک مشہور اور ذہین پاکستانی مصنف، پروڈیوسر اور شاعر ہیں۔ وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے آج کل خبروں میں ان ہیں۔ وہ اپنے ڈرامے ”جینٹلمین“ کے لئے بھی داد وصول کر رہے ہیں۔ خلیل الرحمان اکثر مختلف مباحثوں اور انٹرویوز میں نظر آتے ہیں۔

فی الحال وہ نجی ٹی وی پر مہمان مقرر کے طور پر ایک شو ”مکالمہ“ کر رہے ہیں جو وائرل ہو رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar

Pakistani celebrity