Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم، اسنیپ چیکنگ شروع

سندھ حکومت نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہے تاکہ منشیات کراچی نہ لائی جاسکیں، شرجیل میمن
شائع 05 جولائ 2024 09:45am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد شہر میں منشیات کی آمد روکنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے ذریعے امن و امان کا معیار بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ شہر میں غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے بھی چیک پوسٹیں قائم کرنا لازم ہوگیا تھا۔

کراچی بھر کے داخلی راستوں پر قائم کی جانے والی اِن چیک پوسٹوں پر ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول کا کی بھاری نفری اسنیپ چیکنگ کرے گی۔ اسنیپ چیکنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر نفری فی الفور تعینات کی جارہی ہے۔

سندھ کے سینیر وزیر کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہے کہ شہرِ قائد میں منشیات کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔

مزید پڑھیں :

کراچی : اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی میں پولیس اسنیپ چیکنگ کے نام پر ہراساں کرنے لگی

Sharjeel Memon

CHECKPOST\S

SNAP CHECKING

ANTI NARCOTICS WING