Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”یو آر سو سوئیٹ سر“ سلمان خان کی“توبہ توبہ“ میں وکی کوشل کے ڈانس مووز کی تعریف

سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف نے وکی سے شادی کی ہے
شائع 05 جولائ 2024 08:59am
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی آنے والی فلم ”بیڈ نیوز“ کے گانے ”توبہ توبہ“ میں ان کے شاندار ڈانس مووز کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، جبکہ سلمان خان سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے اداکار کی اداکاری کو بھی سراہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف نے وکی سے شادی کی ہے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر وکی کوشل کے ڈانس مووز کی تعریف کی۔ گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ ’زبردست مووز وکی، گانا اچھا لگ رہا ہے۔ نیک خواہشات۔‘’ سلمان خان کی تعریف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وکی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ، یو آر سو سوئیٹ سلمان صاحب! آپ کابہت شکريہ… یہ میرے اور پوری ٹیم کے لئے بہت معنی رکھتا ہے! (سرخ دل اور نمستے ایموجیز)۔

سلمان خان کو قتل کرانے کے لیے 25 لاکھ روپے دینے کا انکشاف

سپر اسٹار کے اس اشارے نے اس گانے کی بحث میں اضافہ کیا ، جو اس ہفتے کے اوائل میں ریلیز ہونے کے بعد سے ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ”توبہ توبہ“ میں وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کو اپنی پرجوش دھنوں پر رقص کرتے ہوئے دکھایا ہے اور اپنی پرجوش پرفارمنس سے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

ہریتک روشن نے بھی وکی کے ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے تعریف کی ہے۔ آنند تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مزاح اور افراتفری کے پس منظر کے درمیان ہیٹروپیٹرنل سپرفیکشن کی پیچیدگیوں کو تلاش کیا جائے گا۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والے اس فلم کے ٹریلر میں وکی اور ایمی ورک کو غیر متوقع باپ بننے کی الجھنوں سے نمٹنے والے مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں ترپتی ڈمری نے مزاحیہ ہنگامہ آرائی میں اضافہ کیا ہے۔

2019 کی ہٹ فلم گڈ نیوز میں کرینہ کپور، اکشے کمار، کیارا اڈوانی اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

’بیڈ نیوز‘ کو تیواری نے ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا اور امرت پال سنگھ بندرا کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ ایشیتا موئترا اور ترون ڈوڈیجا کی تحریر کردہ یہ فلم 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وریں اثنا سلمان خان اے آر مروگاداس کی ایکشن فلم ”سکندر“ میں رشمیکا مندنا کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں ستیہ راج اور پرتیک ببربھی شامل ہیں۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

lifestyle