Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے

روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی آئے ہیں
شائع 05 جولائ 2024 12:16am

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر سیدنا منفضل سیف الدین نے رواں سال محرم الحرام کے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ عشرہ مبارکہ کے لئے کراچی میں 20 اور حیدر آباد میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔

کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیا کوآرڈینیٹرشبیر ہریانہ والانے کہاکہ “سیدنا مفضل سیف الدین ہر سال داؤدی بوہرہ برادری کے لئے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کے لئے ایک مختلف شہر کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ اس سال کراچی کو عشرہ مبارکہ کی اجتماعات کی میزبانی کے لئے منتخب کیا ہے۔

بوہرہ جماعت کے رہنما کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سیف آصف حیدر، آئی جی سندھ غلام نبی اور دیگر حکومتی شخصیات نے کیا جبکہ اس موقع پر بوہرہ برادری کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔

karachi

Governor Sindh