Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہت کی تقریر سن کر ہاردک پانڈیا کے آنسو نکل آئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر لانے والی بھارتی ٹیم کا آج ممبئی میں شاندار استقبال کیا گیا
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 11:01pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا آج بروز 4 جولائی کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں روہت شرما کی جذباتی تقریر سن کر رو پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر لانے والی بھارتی ٹیم کا آج ممبئی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پورا شہر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے کے لیے امڈ آیا۔ بھارتی ٹیم میرین ڈرائیو پر بس کے ذریعے وکٹری پریڈ کرتے ہوئے وانکھڈے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئی، جہاں روہت شرما نے ہارک پانڈیا کی کھل کر تعریف کی۔

ہاردک پانڈیا کی اہلیہ چاہتی کیا ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین نئے پوسٹ پر پھٹ پڑے

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے کہا کہ پانڈیا کے پرسکون رہنے کے باعث انڈیا کو ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کرنے میں مدد ملی، جس کا شمار دنیا کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کی جیت کا سہرا ہاردک پانڈیا کے سر سجایا۔

روہت شرم کی تقریر کے دوران ہاردک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے آنسو جاری ہوگئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ ٹرافی پوری قوم کی ہے۔

rohit sharma

hardik pandya

t20 worldcup 2024

emotional speech

tears