Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ: ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والا ٹیچر کراچی میں انتقال کرگیا

حالت خراب ہونے پر عامر گوری کو دو روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، خادانی ذرائع
شائع 04 جولائ 2024 09:58pm

کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر چمن پیسنجر ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے ٹیچر عامر غوری کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

عامر غوری نے 25 جون کو ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، اول طور پر کہا گیا تھا کہ عامر غوری نے بچی کو بچاتے پہوئے ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی، لیکن سی سی ٹی وی نے خودکشی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر عامر غوری کا علاج کراچی کے نجی ہسپتال میں جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق لوہے کا زہر جسم میں تیزی سے پھیلنے کے باعث عامر غوری کا ایک ہاتھ کہنی تک مزید کاٹ دیا گیا تھا۔

خادانی ذرائع کے مطابق حالت خراب ہونے پر عامر گوری کو دو روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

quetta

Teacher Suicide