Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مٹر اور چاکلیٹ کا کسٹرڈ، کمزور دل والے ویڈیو اپنی ذمہ داری پر دیکھیں

وائرل کلپ انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس نے لوگوں کا پارہ ہائی کر دیا
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 11:01pm
تصویر: ویڈیو اسکرین شاٹ انسٹاگرام
تصویر: ویڈیو اسکرین شاٹ انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر کھانوں کی توہین کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف کھانوں کے مجموعے تیار کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں کھانوں کی نفرت جگائی جا رہی ہے۔

کہیں آئس کریم کو سوس کے ساتھ ملا کر کھایا جا رہا ہے تو کوئی فرائز اور ملک شیک کو مکس کر کے ریسپی تیار کر رہا ہے۔

وہیں اب ایک اور عجیب و غریب کھانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس نے لوگوں کا پارہ ہائی کر دیا۔

متعدد غیر معمولی کھانوں نے جہاں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کی، وہیں اب ایک شخص کو چاکلیٹ میں مٹر ملا کر کھاتے دیکھا گیا۔

بھارتی خاتون کا مٹن قیمہ کیک دیکھ کر لوگوں کا دماغ خراب ہوگیا

وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فوڈ میکس کال ہیپی نامی صارف نے اپ لوڈ کیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے کھانے کا انوکھا امتزاج آزمایا۔

پہلے تو اس شخص نے چاکلیٹ کے اوپر مٹر ڈالے اور پھر اسے مائکروویو اون میں گرم کرنے کے لیے رکھا پھر اسے فریج میں جمانے رکھ دیا۔ یہ سب کچھ کرنے کے بعد جب صارف نے مٹر چاکلیٹ کو چکھا تو ایسا ظاہر کیا کہ یہ تو بہت زبردست ریسپی بنی مگر حقیقت میں اسے ریسپی کا ذائقہ ناگوار معلوم ہوا۔

مذکورہ انسٹاگرام ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

chocolate

Green Peas

bizarre food