Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے عمران خان کو شدید خطرات لاحق ہیں، فواد چوہدری

میرے حوالے سے یہ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں کہ یہ آگئے تو ہمارا کیا بنے گا، فواد چوہدری
شائع 04 جولائ 2024 09:07pm

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے معطل کئے جانے پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس فیصؒے سے پی ٹی آئی کا بڑا نقصان ہوا ہے، الیکشن آڈٹ کو کون روکتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فائز عیسیٰ صاحب کے بینچ کا جو آج کا فیصلہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ نے الیکشن کے آڈٹ کو روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر کیس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کون سے ججز الیکشن تنازعات کو سنیں گے وہ ہم بتائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد ملک نے کہا کہ یہ آپ نہیں بتا سکتے یہ میرا اختیار ہے اور میں ہی بتاؤں گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس الیکشن میں جو دھاندلی کے الزام ہیں وہ خود چیف الیکشنم کمشنر پر ہیں، تو یہ ایسا ہی ہے کہ آپ ہی پر الزام ہے اور آپ ہی فیصلہ کریں کہ کیس سنے گا کون۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے ہائیکورٹس کو کمزور کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیاز اللہ نیازی نے چیف جسٹس کو کہا کہ وہ اس بینچ میں نہ بیٹھیں، چیف جسٹس صاحب کی ایک تاریخ ہے، عمران خان نے جیل سے بارہا کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کسز نہ سنیں، جسٹس گلزار صاحب کے پانچ رکنی بینچ نے بھی آبزویشن دیں کہ آپ کیسز نہ سنیں، اس کے بعد اصول طور پر تو چیف صاحب کو خود بھی یہ کیسز نہیں سننے چاہئیں۔

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی سینئیر قیادت کے رابطے کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی پر نہیں اس کی پالیسی پر تنقید کر رہا ہوں، آپ کچھ دن ایک جج کے ساتھ ہوتے ہیں پھر اسی کے خلاف ہوتے ہیں ، اس طرح کی غیرسنجیدہ پالیسیز سیاسی جماعتیں افورڈ نہیں کرسکتیں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ایک تو انفارمیشن چاہئیے، دوسرا ایڈوائس چاہئیے اور پھر اس پر جو وہ سیاسی حکمت عملی بنائیں اس پر عملیاتی منصوبہ چاہئیے، موجودہ لیڈر شپ ان میں سے کچھ بھی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 13 مہینے سے جیل می ہیں اور اگلے 13 مہینے بھی جیل میں رہیں گے، اس کی وجہ یہ کہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی اسٹریٹیجی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت خیطرپختونخوا کی لیڈرشپ ہے، اس لئے ان کو احساس نہیں کہ باقی صوبوں میں لوگوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی تو اس کا انجام ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی برا ہوگا، فواد چوہدری

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیڈرشپ کے ساتھ عمران خان چلنا جاری رکھتے ہیں تو اس سے تحریک انصاف اور عمران خان کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی الیکشن میں جتا دیا، لیڈرشپ اس جیت کا تحفظ نہ کرسکے، الیکشن میں جو ڈاکہ پڑا، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا کیا، کچھ نہیں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرے حوالے سے یہ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں کہ یہ آگئے تو ہمارا کیا بنے گا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

ٖFawad chaudhry