Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل (ر) باجوہ کے قریبی عزیز صابر مٹھو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر منی لانڈرنگ تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے

ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہورہی ہیں
شائع 04 جولائ 2024 07:15pm

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے قریبی عزیز صابر حمید عرف صابر مٹھو منی لانڈرنگ انکوائری معاملے میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے عزیز اور معورف کاورباری شخصیت صابر حمید مٹھو، چودھری اشرف اور حامد مشتاق کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہوا ہے۔

اکتوبر 2023 میں ایف آئی اے نے صابر مٹھو کے 14 ملکی اور 5 غیرملکی بینک اکاونٹس کا انکشاف کیا تھا اور ان کے بینک اکاونٹس میں 5.34 بلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا بھی جواب مانگا تھا۔

لیکن وہ انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی بند کردی گئی تھی اور انہیں کلئیرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا۔

اب اسی حوالے سے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابر مٹھو کو آج طلب کیا تھا، اس سے پہلے ملزم کو جون 27 کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

دوسرے نوٹس میں ایف آئی اے نے ملزم کو کہا کہ آپ نے جان بوجھ کر پہلے نوٹس کی تعمیل نہیں کی۔

دوسرا نوٹس ملزم کی تین رہائش گاہوں پر بھیجا گیا تھا،ملزم کے واٹس ایپ نمبروں پر بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس پر وہ آج پیش ہوگئے شامل تفتیش ہوگئے۔

ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

FIA

general bajwa

Sabir Hameed Mithu

Money Laundering Investigation