Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشتگردوی کو ناکام بنانے کے لئے دہشتگردی کے بیانئے کو شکست دینا ہوگی، بلاول

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 09:35pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس میں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی ورکرز نے بلاول کا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی اور بلاول بھٹو زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

بلاول بھٹو اور وزیراعلٰی بلوچستان کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات وزیراعلی ہاؤس میں میں ہوئی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ، صحت اور تعلیم سے متعلق منصوبوں کے حوالے سے دریافت کیا جس پر وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے بجٹ اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی پی پی کو وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس میں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کوئٹہ میں این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیور ٹرانسپلانٹ کے قیام، اسکل ورکرز کارڈ پروگرام اور ریسکیو 1122 سروس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، بلوچستان میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 300 ترقیاتی بجٹ میں 129 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے سندھ سے آنے والی کچھی کینال کے نئے فیز کی تعمیر کے لئے 10 ارب روپے مختص کردئیے گئے،

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے، زراعت کی ترقی کے لئے بلوچستان کے کاشت کاروں کو سبسڈی پر ٹریکٹر ، بلوچستان میں یوتھ اسکلز ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت دو سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دنیا کی 200 سے زائد یونیورسٹیوں میں سائنس کے مضامین میں پی ایچ ڈی کرنے والے بلوچستان کے طلبہ کو صوبائی حکومت اسکالرشپ دے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کو امن کا مکمل گہوارہ بنانے کے لئے صوبے میں گراس روٹ لیول تک سیاسی عمل ضروری ہے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے دہشت گردی کے بیانئے کو شکست دینا ہوگی، بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی خوش آئند ہے تاہم اس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، گوادر سے کوئٹہ اور سبی سے جعفر آباد تک پورے بلوچستان کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں

Bilawal Bhutto Zardari

quetta visit