Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسٹیانو رونالڈو کو کیوں اپنا یو ٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں ہے؟

ماضی میں رونالڈو کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی بین کیا جاچکا ہے۔
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 09:45pm

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بارے میں کئی دنوں سے خبریں زیر گردش ہیں کہ فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کو یوٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 39 سالہ فٹبالر کو اپنا یوٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ سبسکرائبرز اور ویوز کی ممکنہ تعداد کے سبب یہ پلیٹ فارم کریش کرجائے گا اور کروڑوں ویوز کے بدلے انہیں بھاری آمدنی بھی یوٹیوب ادا نہیں کر سکےگا۔

لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ یہ تمام باتیں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر ایسی کسی پابندی کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

2023 میں رونالڈو کے نام سے ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا گیا تھا جسے اُن کا آفیشل اکاؤنٹ قرار دیا جارہا تھا۔

اور اِس اکاؤنٹ نے تیزی سے لاکھوں ویوز بھی حاصل کئے تھے ، تاہم کچھ ہی عرصے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ نے اِس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی تھی۔

اُس وقت بھی یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ یہ پلیٹ فارم رونالڈو کو ان کی ویڈیوز پر لاکھوں ویوز کے بدلے بھاری رقم ادا کرنے کا متحمل نہیں تھا اس لیے ان کا اکاؤنٹ بین کردیا گیا۔

تاہم بعد میں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ رونالڈو کا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمجھا جانے والا یہ اکاؤنٹ دراصل کسی مداح کی جانب سے بنایا گیا ’فین اکاؤنٹ‘ تھا۔

لیکن مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے انھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنارکھا ہے جہاں وہ وقتاَ فوقتاَ اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے یادگار لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Cristiano Ronaldo

social media