Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معصوم چور کا چوری کے بعد معافی نامہ وائرل

میگنانا پورم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
شائع 04 جولائ 2024 06:12pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

چور نے چوری کرنے کے بعد ایسا عمل اپنایا جسے دیکھ کر گھر کا مالک بھی حیران رہ گیا۔

انڈیا کی ریاست تامل ناڈو میں ایک ریٹائرڈ استاد کے گھر پر چور نے چوری تو کی ساتھ ہی وہ ایک معافی نامہ بھی چھوڑ گیا جس میں لکھے گئے جملوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

گھر کا مالک سیلوِن اپنی فیملی کے ساتھ کچھ دنوں کے لیے باہر گیا ہوا تھا، اور اپنی غیر موجودگی میں گھریلیو ملازمہ کو گھر کی صفائی کی ذمہ داری سونپ کر گیا تھا۔

26 جون کو جب گھریلو ملازمہ سیلوِن کے گھر پر صفائی کرنے پہنچی تو گھر کا مرکزی دروازہ کھلا دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ملازمہ نے فوری طور پر گھر کے مالک کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ اُن کے گھر سے 60 ہزار روپے، 12 گرام سونے کے زیورات اور چاندی کی پازیب کو جوڑا چوری ہوگیا۔

سیلوِن نے چوری کی اطلاع پولیس کو دی، جب پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو انہیں معافی نامہ ملا جو چور وہاں چھوڑ کر گیا تھا۔

جب پولیس نے سیلوِن کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں ایک معافی نامہ ملا جو مبینہ طور پر چور وہاں چھوڑ گیا تھا۔ خط میں چور نے لکھا تھا کہ ’مجھے معاف کر دو، میں یہ سب ایک مہینے میں واپس کر دوں گا، میرے گھر میں کسی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے میں ایسا کرنے پر مجبور ہوگیا ہوں۔

میگنانا پورم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

robbers

Tamil Nadu

Thief