Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمتیں کب تک نیچے آئیں گی، وزیر توانائی نے بتا دیا

فی الحال بجلی کی قیمت میں 9 فیصد تک اضافہ ہوگا اور ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اویس لغاری
شائع 04 جولائ 2024 06:11pm

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 9 فیصد تک اضافہ ہوگا، لیکن شرح سود نہ بڑھی تو جنوری میں بجلی ٹیرف میں 3 فیصد تک کمی ہوگی۔

وزیر توانائی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ریجن میں زیادہ مسائل نہیں ہیں، امید ہے دیگر جگہوں پر جاری مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ کسی صوبے کے حقوق متاثرنہیں ہورہے، بلوچستان میں زرعی صارفین کو تین گھنٹے تک بجلی دے رہے ہیں، بلوچستان کو 10 میگاواٹ سپلائی دینے کو تیار ہیں لیکن پیسے تو ملیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے لائن لاسز پر قابو پاکر نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے، حکومت چار سو چالیس ارب روپے کی سبسڈی دے گی، جس سے دو سے نو فیصد گھریلو صارفین پر اضافہ ہوگا، جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، گھریلوں صارفین پر سات سے نو فیصد کی رینج میں اضافہ ہوگا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ڈھائی کروڑ گھریلو صارف بجلی کی کم قیمت ادا کر رہا ہے، پینتیس روپے سے کم قیمت دینے والا سبسڈی استعمال کر رہا ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں،اویس لغاری کوشش ہے کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود نہ بڑھی تو جنوری میں بجلی ٹیرف میں 3 فیصد تک کمی ہوگی۔

اویس لغاری کے مطابق فی الحال بجلی کی قیمت میں 9 فیصد تک اضافہ ہوگا اور ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

حکومت نے بجلی 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتے ہیں ہماری بجلی کی قیمت زیادہ ہے، لیکن آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں سستی بجلی فراہم کریں گے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلز سے 80 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، چھ سو ارب روپے سالانہ کے بجلی کے شعبے کے نقصانات ہیں، نقصانات کم ہونے سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی ہو سکتی ہے، حکومت چار سو چالیس ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز سولر پرجائیں گے تو حکومت کو فائدہ ہوگا، زرعی ٹیوب ویلوں کا اسی ارب روپے کا نقصان ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ نے بجلی معاملات پورے ایوان میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Electricity Tariff

Awais Leghari