Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

اسکینڈل کوئین ہانیہ عامر کا ایک اور مبینہ افیئر سامنے آگیا

ہانیہ عامر کا وہ افئیر جس کے بارے میں شاید ہی کسی کو معلوم ہو
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 07:54pm

اسکینڈل کوئین ہانیہ عامر کے ماضی کے ممکنہ افئیر کی گونج آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے ۔ لیکن ماضی کا یہ افئیر اب کیوں موضوع بحث بنا ہوا ہے تو آئیں آج ہم اپکو اس کی وجہ بھی بتا دیتے ہیں ۔

ہانیہ کا افئیر 2014/15 سے غالبا 2019 تک چلا تھا جو کسی اور سے نہیں بلکہ بیر سٹرحسن علی سے تھا ریڈٹ پر زیرِگردش تبصروں کے مطابق حسن علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر کئی بولڈ ماڈلز کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ انکے ماضی میں بھی کئی لڑکیوں کیساتھ تعلقات قائم تھے جن میں ایک نام اداکارہ ہانیہ عامر کا بھی موجود ہے۔

ریڈٹ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حسن علی دل پھینک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکی انسٹا فیڈ بھی بولڈ ڈریسنگ میں ملبوس ماڈلز سے بھری ہوئی ہیں۔

جبکہ حسن علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو کئی لڑکیوں کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر کا حسن علی فالو کو کرنا اور انکے ساتھ تصاویر بنوانا ماضی کی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہورہا تھا۔

ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’ہانیہ عامر اور حسن علی اس وقت سے تعلقات میں ہیں جب ہانیہ عامر انڈسٹری سے کوسوں دور تھیں لیکن ڈراما سیریل ’پرواز ہے جنون‘ میں اداکاری کے بعد وقت نے ایسا پلٹا کھایا یہ ان دونوں نے محض دوستی کے علاوہ اپنے تمام تر تعلقات کو الوداع کہہ دیا۔

اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں تصدیق کر سکتا ہوں۔ حسن اور ہانیہ 2014/15 میں ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ اور انکے پاس ابھی بھی ہانیہ عامر کی چند تصاویر موجود ہیں’۔

اس بات میں کتنی سچائی ہے اگر جاننا چاہیں توحسن خان نے 28 جولائی 2019 کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ہانیہ عامر کو انکے کاندھے پر ہاتھ رکھے پوز دیتے دیکھا گیا۔

جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2018 کو سامنے آنے والی متنازع پوسٹ بھی قابل توجہ تھی، اس پوسٹ میں ہانیہ عامر اور حسن خان موجود تھے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے اتنے قریب کیوں ہیں؟

6 اگست 2016 میں بھی سامنے آنے والی پوسٹ میں بھی ہانیہ اور حسن کو ایک ساتھ دیکھ کر پرفیکٹ کپل کے نعرے بلند ہوتے سنائی دیے۔

اگر چہ حسن علی اور ہانیہ عامر کی جانب سے ان افیئرز کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہیں لیکن حرا بلیح سے شادی کرنے کے باوجود ماضی کے اس ممکنہ افیئر کی گونج تاحال سنائی دے رہی ہے۔ کیونکہ حال ہی میں حرا بلیح اور بیرسٹر حسن علی کی شادی کی تصاویر جب سوشل میڈیا صارفین پر وائرل ہوئیں تو صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ حرا بلیح کا انتخاب کرنے سے قبل حسن علی ہانیہ عامر میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ہانیہ عامر کے محبت کا چیپٹر یہاں بھی ختم نہیں ہوا بلکہ انکا نام گلوکار عاصم اظہر کیساتھ ساتھ نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان، گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی حیدر مستحسن اور بھارتی ریپر و گلوکار ’بادشاہ‘ سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

Lollywood

hania amir