Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے اب اینڈرائیڈ فون استعمال کرنا ممکن

یہ صرف اینڈرائیڈ 14 پر کام کرنے والوں کے لیے ممکن ہوگا
شائع 04 جولائ 2024 05:29pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

ونڈوز 11 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

اپنے کمپیوٹر پر رہتے ہوئے موبائل کا استعمال پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن کیا ہوگا اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ 14 فون کو اپنے ونڈوز 11 پی سی سے ہی کنٹرول کریں؟ جی ہاں! Microsoft Copilot آپ کو ایسا کرنے کی اجازت دے گا۔

رپورٹ کے مطابق ونڈوز 11 کمپیوٹر یا پھر لیپ ٹاپ پر استعمال کرنے والے صارفین اب اس کے ذریعے اینڈرائیڈ فون کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ 14 کے اسمارٹ فونز کو اب کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پہلے آپ ویب براؤزر پر copilot.microsoft.com پر جائیں۔

پھر آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون کو فون لنک ایپلیکیشن کے ذریعے اے آئی پروگرام سے منسلک کرنا ہوگا جس کے بعد میسجز، سیٹ الارمز اور دیگر فیچرز کو کمپیوٹر میں ہی استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔

اس کے بعد مینیو میں جاکر فون پلگ ان کو ایکٹیو کریں جس کے بعد فون کے فیچرز استعمال کرنے کے لیے کو پائلٹ کو مختصر تحریری ہدایات دیں۔

یہ عمل ایک منٹ میں مکمل ہوگا کیونکہ اے آئی سروس کو مختلف کنکٹویٹی رکاوٹوں کے باعث ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

فون لنک ایک ونڈوز سروس ہے جو فونز کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے منسلک کرتی ہے۔

Android 14

windows 11