Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازع بیان، ساحل عدیم ایک اور مشکل کا شکار ہوگئے

ساحل عدیم نے ایک نجی چینل کے شو میں 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا تھا
شائع 04 جولائ 2024 05:19pm

اپنے متنازعہ بیان کے سبب سوشل میڈیا پر تنقید کی زر میں رہنے والے موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ماروی فصیح نے ساحل عدیم کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ماروی فصیح کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان نام نہاد موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے اس ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق ساحل عدیم کے تبصرے ہماری مذہبی، سماجی اور قانونی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہیں، جس کی وجہ سے خواتین کو بڑے پیمانے پر تکلیف ہوئی ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نام نہاد موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

’آپ نے سب پر پانی پھیر دیا‘ ساحل عدیم سے معافی کا مطالبہ کرنے والی لڑکی کا ویڈیو بیان جاری

یاد رہےکہ ساحل عدیم نے ایک نجی چینل کے شو میں 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Khalil ur Rehman Qamar

sahil adeem

azba abdullah