Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی کردی گئی

غیر منقولہ جائیداد کی ٹیکس میں کمی کا اطلاق رواں ماہ سے ہی ہوگا، نوٹفکیشن
شائع 04 جولائ 2024 05:11pm

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں ایک فیصد کی کمی کردی گئی ہے، ٹیکس میں اس ایک فیصد کمی کا اطلاق خیبرپختونخوا بھر میں ہوگا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس میں کمی سے متعلق جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس دو فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

نوٹفکیشن کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی ٹیکس میں کمی کا اطلاق رواں ماہ سے ہی ہوگا۔

بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام چیلنج

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی کرنے کا مقصد جائیداد کی خرید و فروخت کا عمل بڑھانا ہے۔

KPK Government

Tax on Properties