Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: کار سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر بھاری ہتھیار سے فائرنگ، تبادلے میں خاتون جاں بحق

سی ٹی ڈی نے کورنگی میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گرفتار کرلئے
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 10:07pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور کار سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ملزمان کی گولیوں سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی دیکھ کر روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس موبائل پر کلاشکوف سے شدید فائرنگ کی، پولیس موبائل کی جوابی فائرنگ سے کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کچے کے ڈاکو آخری سانسیں لے رہے ہیں، سید مراد علی شاہ

پولیس کے مطابق ملزمان اپنے زخمی ساتھی کے ساتھ فرار ہیں، جن کے پیچھے پولیس پارٹی موجود ہے، ملزمان کی گاڑی کو ٹول پلازہ فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا گینگ کیش اسنیچنگ میں ملوث ہے۔

راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 2 گرفتار

لواحقین اور پولیس کا موقف

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ خاتون اورزخمی لڑکی ماں بیٹی ہیں، مقتولہ خاتون کی شناخت سارہ بی بی کےنام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی لڑکی غنوا جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اہلخاہ کے مطابق مقتولہ خاتون بیٹے اوربیٹی کے ہمراہ کرائے کی کار میں اسپتال میں علاج کے لیے آئے تھے جو واقع کے وقت واپس گھر جا رہے تھے۔

اہلخانہ کے مطابق اسٹیل ٹاؤ ن کہ راستے میں اچانک فائرنگ شروع ہوئی تو سفیدرنگ کی کار تیزی سےروانہ ہوئی جس پر پیچھے سے آتی پولیس موبائل میں سوارپولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سےکارمیں سوارماں بیٹی زخمی ہوئے،جبکہ 35 سالہ بیٹا صدام اور ڈرائیور عبدالواحد محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ مقابلےمیں کےدوران خواتین کوکس کی گولی لگی،اس کی تفتیش جاری ہے، اہلکاروں کی غفلت کوتا ہی سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جاۓ گا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ڈگیت گروہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، ضلع کے چار تھانوں کی پولیس گزشتہ کئی روز سے کار سوار ڈکیت گروہ کےتعاقب میں تھی، آج اطلاع ملتے ہی پولیس نےتعاقب کیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کورنگی میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ڈکیت اسلحے سمیت گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق بارہ رکنی انتہائی خطرناک گینگ سے ہے۔

firing

Karachi Police