فلم ”کرش“ کےچائلڈ اداکار مکی دھامیجانی ڈاکٹر بن گئے
مکی دھامیجانی جو ”عشق وشک“ اور ٹی وی شو ”گھروالی اوپروالی“ اور جولیا رابرٹس کے مشہور سیٹ کوم ”ایٹ پری لو“ میں بھی نظر آئے تھے، اب آنکھوں کے سرجن ہیں۔
اداکاری کی دنیا کو چھوڑ کر ، انہوں نے اس کے بجائے ایک مختلف پیشے کا انتخاب کیا۔ اب ان کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری ہے اور انہوں نے آپتھالمولوجی میں ایم ایس کے ساتھ مہارت حاصل کی ہے۔
ویویک اوبرائے سلمان خان سے ’دشمنی‘ پر بول پڑے
چند روز قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے پرانے اداکاری کے دنوں کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھا تھا کہ ’کیا آپ نے مجھے پہلے دیکھا ہے؟‘ سوشل میڈیا صارفین کے شکوک و شبہات دور کرتے ہوئے مکی نے انکشاف کیا کہ لوگوں نے انہیں پہلے کہاں دیکھا تھا۔
مذکورہ ویڈیو میں ڈاکٹر مکی دھامیجانی اسپتال میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی موجود ہے جبکہ ویڈیو میں اُن کی فلم ’کرش‘ کے سین بھی دکھائے گئے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’لگتا ہے کہ آپ نے مجھے پہلے دیکھا ہے۔یقینا سب نے مجھے پہلے دیکھا ہوگا کیونکہ ماضی میں مجھے جونیئر کرش کا کردار ادا کرنے اور فلم ’کرش‘ کی انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ناقابلِ یقین موقع ملا تھا، جس کا حصہ بننا واقعی خوشی کی بات تھی۔ چائلڈ اداکار بننے سے لے کر آنکھوں کے سرجن بننے تک کا میرا سفر حیرت انگیز سے کم نہیں رہا ہے۔ یہ تبدیلی حیرت انگیز تجربات اور غیر معمولی سیکھنے سے بھری ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں سُپر ہیرو کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا لیکن اب میں حقیقی زندگی میں لوگوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کرکے ایک سُپر ہیرو بن سکتا ہوں۔
ڈاکٹر مکی نے مزید کہا کہ میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت کے لیے سب کا بےحد شکرگزار ہوں۔
Comments are closed on this story.