Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: ضلع آواران میں 5 بہن بھائی بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا ہے
شائع 04 جولائ 2024 03:58pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بلوچستان کے ضلع آواران میں جوہڑ میں ڈوب کر 5 بچوں کی اموات پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بارش کے پانی میں موجود گڑھے میں ڈوب پر 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آواران عائشہ زہری نے بچوں کی اموات پر نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آواران کے علاقے جھاؤ کے نواح سرمسانی بٹ میں ایک ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر کے لیے گڑھا کھودا تھا، جس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

عائشہ زہری کے مطابق 5 بچے پانی میں نہانے کے لیے اترے تو گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جس میں 3 بہنیں اور 2 بھائی شامل ہیں۔

جبکہ جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جنہیں پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ انہوں نے گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

بلوچستان

death

Awaran

moon soon rain