Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچہ تبدیلی معاملہ، چلڈرن اسپتال لاہور کا عملہ بری الذمہ قرار

والد کے ویڈیو بیان نے معاملے کو مزید الجھادیا، بچہ زندہ دیا، بچی ملنے کی تحقیقات کرائی جائے، ڈاکٹر سید جاوید
شائع 04 جولائ 2024 03:31pm

چلڈرن اسپتال لاہور میں بچہ تبدیلی واقعے نے نیا رُخ اختیار کرلیا۔ انتظامیہ نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں عملے کو بری الذمہ قرار دیا۔

والد کے ویڈیو بیان نے بھی معاملے کو الجھادیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید کہتے ہیں کہ والد کو زندہ بچہ دیا۔ بچی ملنے کی تحقیقات کرائی جائے۔

گوجرانوالہ کے رہائشی محمد عرفان نے چلڈرن اسپتال انتظامیہ کے خلاف بچے کی بجائے بچی تھمانے کا مقدمہ درج کرایا تو اسپتال انتظامیہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات کی۔

کمیٹی کے سربراہ پروفیسر سید جاوید کہتے ہیں عملے نے زندہ بچہ والد کے حوالے کیا تھا تو بچی کیسے ملی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اسپتال انتظامیہ کے موقف کے باوجود کئی سوالات حل طلب ہیں۔ کیا بچے کی حالت دیکھتے ہوئے والد نے اسپتال چھوڑنے کا فیصلہ کیا یا اسے انتظامیہ نے مجبور کیا؟ اسپتال نے صرف اس بچے کے والد کا ویڈیو بیان کیوں ریکارڈ کیا؟

اسپتال سے لے جاتے ہوئے بچے کے والد نے بیٹے کی پہچان کیوں نہیں کی اور جو بچی محمد عرفان کو دی گئی اس کے اہل خانہ نے چلڈرن اسپتال سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟

CHILDREN HOSPITAL LAHORE

INFANT EXCHANGED

FACT FINIDNG COMMITTEE