Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کے بارے میں آغا علی کے ریمارکس کا عوامی سطح پر مذاق

آج کی عورت محبت اور ایمانداری نہیں سیکورٹی، مالی عیش و عشرت چاہتی ہے
شائع 04 جولائ 2024 03:34pm

آغا علی نے بہت چھوٹی عمر میں ہی میزبانی کے ساتھ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ وہ ہمیشہ ایک اداکار بننا چاہتا تھا اور اپنے طور پر انڈسٹری میں اپنا راستہ بنانے میں کامیاب رہا۔

آغا نہ صرف اپنے کام کی وجہ سے بلکہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی ہمیشہ عوام کی نظروں میں رہے ہیں۔ سارہ خان کے ساتھ ان کے تعلقات ہوں یا یا حنا الطاف کے ساتھ ان کی شادی کے چرچے ، وہ ہمیشہ خبروں میں ان ہوتےہیں اور ان دنوں بھی ان کی بیوی کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

آغا علی ایک بارپھر تنازعات کی زد میں

آغا علی نے ایک ٹی وی شو میں خواتین کے بارے میں کچھ ریمارکس دیے۔ انہوں نے کہا کہ، آج تھوڑی سی بھی سمجھدار عورت محبت اور ایمانداری نہیں چاہتی۔ وہ سیکورٹی، مالی عیش و عشرت اور ایک ایسا آدمی چاہتی ہے جو اسے تحفظ کا احساس دے سکے۔ وہ صرف جذبات کے پیچھے نہیں بھاگ رہی ہیں، وہ زندگی میں مادی آسائشیں چاہتی ہیں، جو ان کا حق ہے۔

آغا نے مزید کہا کہ، لوگ ان کی بات کو ناپسند کر سکتے ہیں، لیکن یہ سچ ہے۔اور صارفین ان ریمارکس پر ان کا کافی مذاق اڑا رہے ہیں۔

اس سے پہلے، آغا نے ایک اور ٹی وٰی شو میں کہا تھا کہ وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

صارفین اب آغا علی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں کہ، خواتین عیش و عشرت کی خواہش مند ہیں