Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان واپس فارم میں آگئے : ’خوش اتنے ہو، جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہو‘

شاداب خان کی لنکا پریمئیر لیگ میں کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
شائع 04 جولائ 2024 03:05pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان واپس فارم میں آگئے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان ان دنوں لنکا پرمیئیر لیگ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ جہاں شاداب خان نے مسلسل دوسرے روز شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

شاداب خان کی جانب سے بالنگ کراتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ کولمبو اسٹرائیکرز کے شاداب خان نے گال مارولز کے خلاف 20 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لنکا پریمیئر لیگ کے اپنے ڈیبیو میچ میں شاداب خان نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

شاداب خان کی 3 دن میں طے پانے والی شادی کا دلچسپ قصہ

واضح رہے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، یہی وجہ تھی کہ کھلاڑی کو سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کھلاڑی کی جانب سے انسٹاگرام پر تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں شاداب خان آسمان کی طرف دیکھ رہے تھے، ساتھ ہی لکھنا تھا کہ 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

عمرے کا تحفہ دینے والے شاداب خان کا اہلیہ سے محبت کا ایک اور انداز

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہنا تھا کہ اس پرفارمنس کا اب کیا کریں؟ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو اپنا لیول مل گیا، اب وہیں رہیں، دوسری جانب ایک اور صارف نے لکھا کہ خوش تو ایسے ہو رہا ہے، جیسے ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہے۔

Instagram

shadab khan

lanka premier league

balling