Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوہی چاؤلہ نے اپنی شادی کے 2 ہزار دعوت نامے منسوخ کیوں کرائے

معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے شادی شدہ کاروباری شخصیت سے شادی کی تھی
شائع 04 جولائ 2024 02:41pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

معروف بھارتی اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہے، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہے جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں جوہی چاؤلہ کی شادی سے متعلق بھی دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوئے ہیں۔

اداکارہ گجرات چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی ایک تقریب سے اظہار خیال کر رہی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی بڑی تقریب کے حوالے سے حیران تھیں، یہی وجہ تھی کہ جوہی چاؤلہ نے شادی کے آخری وقت میں ہزاروں شادی کے کارڈ منسوخ کرنے کا کہا تھا۔

کیا یہ واقعی جوہی چاؤلہ کی بیٹی ہیں؟

جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کی بڑی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھی اور انہی دنوں مجھے شادی کے بندھن میں بندھنا تھا۔ میری والدہ شادی سے ایک سال قبل انتقال کر گئی تھیں، جبکہ میری شادی کی تاریخ بھی قریب تھی۔

بھارتی اداکاروں کے خفیہ کارنامے

اداکارہ بتاتی ہیں کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری والدہ اس دنیا سے چلی گئی ہیں، جنہیں میں بے حد پیار کرتی تھی، ساتھ ہی جوہی چاؤلہ نے کہا کہ اب میں اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہی تھی۔ والدہ کی موت کے بعد میں بھول گئی تھی کہ خوش کیسے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا ایک دن میں نے اپنی ساس کو جذبات میں آ کر شادی کے کارڈ منسوخ کرنے سے متعلق کہا، جس پر انہوں نے کہا ’ٹھیک ہے‘۔

اداکارہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری ساس نے تقریبا 2 ہزار کے قریب شادی کے دعوت نامے واپس منگوا لیے تھے، جبکہ اداکارہ کی ساس نے خاندان کو بھی بڑے پیمانے پر شادی کی تیاریاں نہ کرنے پر آمادہ کر ہی لیا تھا۔

یہی وجہ ہےکہ جوہی چاؤلہ کی شادی معروف کاروباری شخصیت جے مہتا سے انتہائی سادگی کے ساتھ گھر ہی میں انجام پائی تھی، جہاں ان کے قریبی دوست احباب اور فیملی کے افراد کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے اس لیے بھی حیرانگی کا اظہار کیا گیا، کیونکہ وہ سوچ نہیں سکتی تھیں، کہ کوئی ساس اپنے ہی بیٹے کی شادی کے دعوت ناموں کو منسوخ کر دے گی۔

واضح رہے 1998 میں اداکارہ فلم ’ڈپلیکیٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہی دنوں حادثے میں والدہ کی موت کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد سے جوہی چاؤلہ کے چہرے پر مسکراہٹ غائب ہوگئی تھی۔

دوسری جانب 1990 میں ہوائی جہاز حادثے میں جے مہتا کی پہلی اہلیہ سجاتا مرلا ہلاک ہو گئی تھیں، جس کے بعد جے مہتا نے دوسری شادی جوہی چاؤلہ سے کی تھی۔

india

death

Bollywood actress

Wedding

Juhi chawla

jai mehta