Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردک پانڈیا کی اہلیہ چاہتی کیا ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین نئے پوسٹ پر پھٹ پڑے

ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاسا ان دنوں مذہب کی جانب متوجہ دکھائی دے رہی ہیں
شائع 04 جولائ 2024 01:21pm
تصویر بذریعہ: آئی پی ایل
تصویر بذریعہ: آئی پی ایل

معروف بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاسا استانکووک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ کھلاڑی کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔

نتاسا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ماڈل نے حالیہ صورتحال میں پیش آںے والے کشیدہ معاملات پر تصدیق بھی کی ہے۔

ہاردک کی اہلیہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ اس وقت میں ایک مخصوص صورتحال سے گزر رہی ہوں۔

ورلڈ کپ سے قبل ہی نتاسا کے ذو معنی پوسٹ سوشل میڈیا صارفین سمیت کھلاڑی کے مداحوں کو تشویش اور تجسس میں مبتلا کر رہے تھے، جبکہ میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں تاحال گردش کر رہی ہیں۔

کوئی شخص سڑک پر آنے والا ہے، ہاردک پانڈیا کی اہلیہ کی معنی خیز پوسٹ وائرل

نتاسا کی جانب سے پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں آج وہ سننے جا رہی ہوں جو کہ میں سننا چاہتی تھی اور میں اس کے لیے بے حد پر جوش ہوں۔ نتاسا کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آج میں اپنے ساتھ اپنی کار میں ’بائبل‘ لائی ہوں، کیونکہ میں اسے پڑھنا چاہتی ہوں۔

میچ ہارنے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو واضح پیغام

ساتھ ہی نتاسا نے بائبل کی مندرجات بھی شئیر کی ہیں، جس میں انہوں نے خدا اور بندے کا ذکر کیا کہ ہر انسان ساتھ چھوڑ دیتا ہے، مگر خدا آپ کو نہیں چھوڑتا۔

واضح رہے نتاسا کی جانب سے شوہر کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی مبارکباد کا پوسٹ نہیں کیا گیا ہے، جس پر ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حالیہ پوسٹ میں ماڈل نے گرے رنگ کی پینٹ اور سفید شرٹ زیب تن کیے، ڈیزائنر کا بیگ تھاما ہوا تھا۔

ماڈل کے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیے اور مختلف تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں سچ مچ کہہ رہا ہوں کہ پیسوں کے لیے یہ خود کو بھی بیچ دے گی، ہاردک بھائی سمجھ جاؤ نہیں تو آپ کو بھی راستے پر آنا ہوگا، اس کی وجہ سے۔

جبکہ کچھ صارفین اب تک سمجھ نہیں پائے ہیں کہ ماڈل چاہتی کیا ہیں؟ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نتاسا نے اب تک طلاق سے متعلق خبروں پر ردعمل نہیں دیا ہے، جبکہ نتاسا کی جانب سے ذو معنی پوسٹس پر بھی سوشل میڈیا صارفین تجسس میں دکھائی دیے۔

Instagram

cricketer

hardik pandya

Divorce Rumors

Natasa Stankovic