Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

رپورٹ غیر ضروری، پاکستان میں جمہوریت فعال ہے، دفتر خارجہ کی ترجمان کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
شائع 04 جولائ 2024 12:51pm

پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی یہ رپورٹ غیر ضروری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت فعال ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ کو بھی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ رپورٹ غلط اور بے تحقیق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

اقوام متحدہ سربراہ عمران خان کے موجودہ حالات میں ’مثبت تبدیلی‘ کے خواہاں

بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران کئی ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ایک سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں عدالتیں ملکی قوانین کے مطابق فیصلے صادر کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے رپورٹ حقائق کے منافی ہے، آدھی سے زائد رپورٹ غلط اور بغیر تحقیق کی ہے، پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ مسترد کردی

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دوحہ تھری مذاکرات میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی، یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، آصف درانی نے دہشتگردی میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال اور پاکستانی طالبان کی معاونت پر افغان وفد کو آگاہ کیا۔

mumtaz zehra baloch

MEDIA BRIEFING

UN REPORT