Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر رسیدہ افراد ٹانگوں میں درد کی صورت میں یہ 3 کام کریں

درد سے نجات ملنے میں مدد ملے گی
شائع 04 جولائ 2024 11:53am

اگر گھر کے بزرگ ہر رات ٹانگوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں تو اس سے راحت حاصل کرنے کے لیے یہ 3 چیزیں کرنے کی کوشش کریں۔اس سے سے درد سے نجات ملنے میں مدد ملے گی۔

عمر رسیدہ افراد کو اکثر گھر میں ٹانگوں میں درد کی شکایت رہتی ہے۔ یہ درد کسی ایک حصے میں نہیں، بلکہ پوری ٹانگ میں ہوتا ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت یہ درد بڑھ جاتا ہے۔

ایئر کنڈیشننگ میں زیادہ دیر تک رہنا، خطرہ ہے

اگر اس درد سے نجات حاصل کرنی ہے تو درد دور کرنے کی دوائیں کھانے سے بہتر ہے کہ یہ تین کام کریں، جس سے پیروں کے درد سے نجات مل سکتی ہے۔

الیکٹرولائٹ محلول

ایک گلاس پانی میں شوگر کینڈی، لیموں کا رس، نمک ملا کر محلول تیار کر لیں۔ اس محلول کو پی لیں۔ اسے پینے سے جسم میں الیکٹرو لائٹس متوازن ہوتے ہیں اور پٹھوں کو آرام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس سے پاوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔

پیروں کی مالش کریں

اگر آپ کو رات کے وقت پیروں میں درد ہوتا ہو تو کسی بھی بام کی مدد سے پیروں کی مالش کریں۔ اس سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔اور پٹھوں کو آرام ملتا ہے ،جس سے درد میں کمی ہوجاتی ہے۔

پیروں کو گرم پانی میں ڈبو دیں

ایک بالٹی میں گرم پانی بھر کر اس میں سمندری نمک یا عام نمک ڈال دیں۔ اب اس گرم پانی میں ٹانگوں کو ڈبو دیں ، تاکہ گرمی کی وجہ سے پیروں کو آرام ملے۔ اور درد کم ہو سکے۔

ان طریقں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ پیروں کو آرام بھی دینا چاہیے۔ درد زیادہ ہونے کی صورت میں، کم چلنا اور آرام کرنا بھی ضروری ہے۔

صحت

lifestyle

Hacks