Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راہول گاندھی اور بھارتی فوج آمنے سامنے آ گئے

راہول گاندھی کے الزام پر بھارتی فوج نے بھی جواب دے دیا
شائع 04 جولائ 2024 11:03am
تصویر بذریعہ: بھارتی لوک سبھا
تصویر بذریعہ: بھارتی لوک سبھا

بھارتی فوج اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے درمیان گرما گرمی دکھائی دے رہی ہے، رہنما کی جانب سے الزام پر بھارتی فوج نے بھی سوشل میڈیا پر جوابی وار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لوک سبھا میں حزب اختلاف راہول گاندھی کی جانب سے وزارت دفاع پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک فوجی اگنی ویر کی فیملی کو معاوضہ ادا کرنے کے معاملے میں جھوٹ بولا گیا ہے، وزیر دفاع کو معافی مانگنی چاہیے۔

اس پر بھارتی فوج کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے اور جوابی وار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق پہلی بار باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

بدھ کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ اگنی ویر اجے کمار کی فیملی کو معاوضہ ادا کرنے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس نے ڈیوٹی کے دوران جان گنوائی۔

بھارتی کانگریس رہنما راہول گاندھی کا نبی کریم ﷺ پر درود

بھارتی فوج کی جانب کسی بھی سیاستدان کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک فوجی کی آخری رسومات اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، جبکہ ساتھ ہی بھارتی فوج نے اپنے ہی جان گنوانے والے فوجی کی فیملی کو رقم ادا کرنے کے حوالے سے پیسے بھی گنوانا شروع کر دیے۔

بھارتی انتخابات: خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی، راہول گاندھی

پوسٹ میں بھارتی فوج نے بتایا کہ ہم نے اگنی ویر کی فیملی کو 98 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی ہے، جبکہ دیگر مراعات بھی دیے جا رہے ہیں جن کی رقم 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔

جبکہ پولیس ویریفیکیشن کے بعد آخری اکاؤنٹ سیٹلمنٹ کے طور پر اسے 1 اعشاریہ 65 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جائیں گے۔

ایشوریہ رائے سے متعلق بیان پر راہول گاندھی کڑی تنقید کی زد میں

بھارتی سیاسی ماہرین کے مطابق راہول گاندھی کے اس الزام کے بعد بھارتی فوج اور ان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا عندیہ بھی ہے۔

india

Indian Army

Congress

social media

Rahul Gandhi