Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شبانہ اعظمی نےفلموں میں سینئر اداکاروں کی واپسی کا سہرا امیتابھ بچن کے سر باندھ دیا

امیتابھ کو تیلگو فلم 'کالکی 2898 ء' میں اشوتھاما کا کردار نبھانے پر کافی پذیرائی مل رہی ہے
شائع 04 جولائ 2024 11:04am
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

شبانہ اعظمی نے کہا کہ وہ بطور اداکارہ اپنی دوسری اننگز سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، لیکن انہیں فلم “ امر اکبر انتھونی“ میں ان کے معاون اداکار امیتابھ بچن کو سینیئر فنکاروں کا بالی وڈ میں میں راستہ ہموار کرنے کا سہرا دینا چاہیے۔

شبانہ اعظمی بطور اداکارہ اپنی عمر کے اس حصے میں بہت اچھا وقت گزار رہی ہیں۔ بالی ووڈ کی سینیئر ادا کارہ اس تک، دنیا بھر میں مختلف قسم کے کاموں میں مصروف ہیں۔ دی انوینسیبلز سیزن 2 میں جلوہ گر ہونے والی شبانہ اعظمی نے امیتابھ بچن کو ہندی سنیما میں سینئر اداکاروں کی راہ ہموار کرنے کا سہرا دیا ہے۔

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس کا امیتابھ بچن سے بہت گہرا تعلق ہے۔ کیونکہ امیتابھ بچن نے سینئر اداکاروں کے لیے میدان صاف کردیا ہے۔ دنیا بھر میں خواتین کی تحریک نے بھی کہیں نہ کہیں فلموں کو ضرور متاثر کیا ہے۔ شبانہ نے کہا کہ صرف میں ہی صحیح وقت پر صحیح جگہ پر ہوں۔

کوئی مجھے کام دیتا ہے یا نہیں، میں نہیں جانتی، لیکن میں مرنے تک ایک اداکارہ ہی رہوں گی۔ جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ اداکاری ہے۔ اس نے میرے اندر ایک مختلف قسم کی توانائی پیدا کی ہے۔ مجھے اپنی عمر کے ساتھ کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ میں نے اپنی عمر کو گلے لگا لیا ہے۔ میں نے کبھی اپنی عمر سے کم عمر کے کسی شخص کی طرح نظر آنے کے بارے میں نہیں سوچا، کیونکہ عمر ایک خوبصورت چیز ہے۔ شبانہ نے مزید کہا۔

شبانہ اعظمی اور امیتابھ نے 1977 میں رشی کیش مکھرجی کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ”امر اکبر انتھونی“ اور من موہن ڈیسائی کے کرائم ڈرامہ “پرورش “میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ان کے شوہر جاوید اختر نے سلیم خان کے ساتھ مل کر 1970 کی دہائی میں امیتابھ بچن کو ”زنجیر“ (1973)، ”شعلے“ (1975)، ”دیوار“ (1975) اور ”ترشول“ (1977) جیسی فلموں میں ”اینگری ینگ مین“ کے طور پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شبانہ اگلی بار نیٹ فلکس انڈیا کرائم ڈرامہ ڈبہ کارٹل میں نظر آئیں گی۔ وریں اثنا امیتابھ کو ناگ اشون کی تیلگو فلم ’کالکی 2898 ء‘ میں اشوتھاما کا کردار نبھانے پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ وہ اگلی بار اپنی تامل ڈیبیو فلم ”ویٹائیان“ میں نظر آئیں گے ، جس میں وہ ”ہم“ کے 33 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle