Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویویک اوبرائے سلمان خان سے ’دشمنی‘ پر بول پڑے

بالی وُڈ اداکار نے سلمان خان پر ایشوریا رائے سے بریک اپ کا الزام بھی عائد کیا تھا
شائع 04 جولائ 2024 10:24am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بگ باس/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بگ باس/ بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے اپنے اور سلمان خان کے حوالے سے معاملات پر ایک بار پھر تبصرہ کیا ہے، جبکہ اداکار اپنے ساتھ بالی وُڈ انڈسٹری کے برتاؤ پر افسردہ بھی دکھائی دیے۔

ذرائع کے مطابق اداکار کی جانب سے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا گیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا، جب میری فلمیں کافی مقبول ہوا کرتی تھیں، مجھے سراہا جاتا تھا، مگر اب دیگر وجوہات کی بنا پر مجھے کوئی رول نہیں مل رہا ہے۔

ویویک کا کہنا تھا کہ جب آپ سسٹم اور لابی کے ظلم کا نشانہ بن جائیں تو آپ کے پاس صرف 2 آپشنز بج جاتے ہیں، جہاں یا تو آپ تمام ذہنی تناؤ کو اپنائیں یا پھر اسے چیلنج سمجھ کر آگے بڑھیں اور اپنا راستہ خود بنائیں۔

جبکہ بالی وُڈ ہنگامہ سے گفتگو میں اداکار کا اپنے ساتھ ہوئی ناانصافیوں پر کہنا تھا کہ یہ میری ہمت تھی، کہ میں نے یہ سب برداشت کیا، اگر کوئی اور ہوتا تو وہ یا تو شرابی بن جاتا یا پھر ڈرگس کا شکار ہو جاتا۔

سلمان خان کو قتل کرانے کے لیے 25 لاکھ روپے دینے کا انکشاف

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اور فلم انڈسٹری کے کئی لوگ میرے شدید مخالف تھے، کئی مرتبہ جب آپ کو کامیابی ملے تو کوئی افراد کو یہ کامیابی ہضم نہیں ہوتی ہے۔

ویویک اوبرائے کا پاکستانیوں کے ساتھ اظہارِ محبت

واضح رہے 2003 میں بالی وُڈ اداکار ویویک اوبرائے کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی تھی، جس میں سلمان خان پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جبکہ ویویک کی جانب سے سلمان خان پر اپنے اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات خراب کرنے اور بریک اپ کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

Salman Khan

Aishwarya Rai Bachchan

fight

BOLLYWOOD NEWS

Vivek Oberoi