کراچی کے علاقے ملیر میں باپ نے جھگڑالو بیٹے کو مار ڈالا
کراچی کے علاقے ملیر میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔ گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے چُھریوں کے وار کرکے بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ یہ واقعہ الفلاح سوسائٹی کا ہیے۔
پولیس نے بیٹے کے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مقتول گھر والوں سے اکثر مختلف معاملات پر لڑتا رہتا تھا۔
ایریا ایس ایچ او نوید سومرو نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران شاہ حسن نے چُھری سے والدین پر حملہ کرنا چاہا تو اُس کے والد عزیز الرحمٰن نے اُس سے چُھری چھین کر وار کیے۔
پڑوسیوں نے بتایا کہ والدین اور بیٹے کے درمیان کم و بیش ایک گھنٹے تک جھگڑا ہوتا رہا تھا۔ پڑوسیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ حسن اکثر والدین سے پیسے مانگتا اور نہ ملنے پر جھگڑتا تھا۔
مزید پڑھیں :
اورنگی ٹاؤن میں ماں نے بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کر لی
اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم
Comments are closed on this story.