لوگ مجھے بدتمیز اور غنڈی کہتے تھے، متھیرا کا انکشاف
متھیرا نے اپنے کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا تھا۔ ان کی زندگی اس وقت ایک مشکل دوراہے سے گذر رہی تھی اور وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر طرح کے کام کر رہی تھیں۔
انہوں نے لائیو ٹیلی ویژن پر میزبانی شروع کی۔ جب وہ اردوزبان بھی نہیں جانتی تھیں تو انہیں بہت ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ دیر رات ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتی تھیں اور تب سے وہ تندہی سے کام کر رہی ہیں۔
متھیرا نے کس ’پاکستانی اداکار‘ کو شاہ رخ خان قرار دے دیا؟
متھیرا ایک سنگل مدرہیں اور انہوں نے اکیلے ہی اپنے تین بیٹوں کی پرورش کی ہے۔ طلاق کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھا۔ سخت مشکلات کے باوجود انہوں نے نے ہمیشہ اپنے بچوں میں پوزیٹو مائنڈ سیٹ لانے کی کوشش کی ہے۔
متھیرا نے بطور مہمان ایک شو میں شرکت کی اور انہوں نے سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارتے ہوئے معاشرے کے دباؤ اور صدموں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب آپ سنگل مدرہوتی ہیں تو آپ پر ماں کے ساتھ ساتھ باپ کی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ اس طرح زندگی گزارنے سے عورت زیادہ مردانہ ہو جاتی ہے اور پھر لوگ انہیں مختلف ناموں سے پکارنا شروع کر دیتے ہیں، کہ یہ تو بدتمیز ہے مگر اسے ایسا بننا پڑتا ہے۔ وہ اس دور سے گزرچکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن سے گزری تھیں۔ لیکن اب وقت اور حالات نے انہیں سنبھلنا سکھا دیا ہے۔
Comments are closed on this story.