Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بلدیہ ٹاؤن کی جھکی ہوئی عمارت کو منہدم کردیا گیا

گزشتہ روز غیر قانونی مخدوش عمارت کے جھک جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 04:02pm

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تین منزلہ غیر قانونی مخدوش عمارت کو منہدم کردیا گیا۔ گزشتہ روزعمارت کے جھکنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

عمارت کو گرانے کا عمل چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد شروع کیا گیا۔ عمارت کے خطرناک حد تک جھک جانے پر ارد گرد رہنے والے اپنے اپنے گھروں سے نکل گئے تھے۔

کراچی کے بہت سے علاقوں میں انتہائی مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن کے گرنے کا خدشہ ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں ایسی عمارتوں کی بھرمار ہے۔ ڈیڑھ سو سال سے بھی زیادہ پرانی رہائشی عمارتیں لاکھوں زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں۔

گارڈن، رنچھوڑ لین، گھاس منڈی، رام سوامی، کھارادر، میٹھادر، لیاری، پرانی حاجی کیمپ، نیا آباد، جوبلی، رتن تلاؤ، عیدگاہ اور سول اسپتال کے ارد گرد کے علاقوں میں سیکڑوں پرانی رہائشی عمارتیں انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بارہا انتباہ کیا جاچکا ہے کہ اِن عمارتوں کو خالی کردیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے مگر لوگ متبادل انتظامات نہ ہونے کے باعث اِن مخدوش عمارتوں میں اب تک سکونت پذیر ہیں۔

Baldia Town

DEMOLITION STARTS

TILTED BUILDING