Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی خاتون کا مٹن قیمہ کیک دیکھ کر لوگوں کا دماغ خراب ہوگیا

ویڈیو پر 34 ہزار سے زائد لائکس بھی آچکے ہیں
شائع 03 جولائ 2024 11:21pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

آج کل سوشل میڈیا پر عجیب و غریب کھانوں کی ریسپیز تیار کر کے انہیں وائرل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کوئی مرچوں کا حلوہ بنا رہا ہے تو کوئی گلابی بریانی بنا کر کھانوں کی توہین کرنے میں مصروف ہے۔

مگر اب ایک خاتون نے ایسی ڈش بنا لی جنہیں عجیب و غریب کھانے بنانے کے مقابلے میں گولڈ میڈل ملنا چاہیے۔

’ہری مرچوں کا حلوہ‘ لوگوں نے زہر قرار دے دیا

جی ہاں ! خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ ’مٹن قیمہ ونیلا کیک‘ تیار کرلیا جسے دیکھ کر کیک کھانے کے شوقین افراد میں طیش میں آگئے اور خاتون کو آڑے ہاتھوں لیا۔

باربی فلم دیکھنے والے اب ’باربی بریانی‘ بنانا بھی سیکھ لیں

مذکورہ ویڈیو ودھو سنگھ نامی نامی ایک انسٹاگرام صارف نے شیئر کی جس میں ایک خاتون کیک بناتی نظر آرہی ہیں جس نے لوگوں کے ہوش اڑا دئے۔ خاتون سب سے پہلے وہ ککر میں مٹن قیمہ پکاتی ہے۔

پھر روٹی کو کئی تہوں میں کاٹا جاتا ہے۔ وہ روٹی کی پہلی تہہ پہلے رکھتی ہے۔ اس کے بعد مٹن قیمہ کی ایک تہہ لگائی جاتی ہے۔ اور اوپر ڈھیر ساری کریم لگاتی ہیں اور پھر روٹی پر قیمہ بنایا ہوا گوشت لگاتی ہے۔

اس طرح خاتون مٹن قیمہ ونیلا کیک تیار کر لیتی ہیں۔ یہ تو کچھ بھی نہیں کیونکہ کیک تیار ہونے کے بعد خاتون کیک کو مصالحے اور دھنیا کے پتوں سے گارنش بھی کرتی ہے۔

ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور 34 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند کر چکے ہیں۔

Woman

VIDEO GOES VIRAL

mutton qeema cake