Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد کیسے رقم کما رہی ہیں، کتنے اثاثوں کی مالکن ہیں

انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت لگن اور محنت کے بعد دنیا میں ایک پہچان قائم کی
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 11:01pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مداحوں کے لیے ایک انسپائریشن سمجھی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت لگن اور محنت کے باعث ایک پہچان قائم کی۔ اور جب ان کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی تو ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال فروری 2023 میں ٹینس کے کھیل کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہا۔ مگر ایسا نہیں کہ ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد گھر بیٹھ گئیں بلکہ انہوں نے بھارت سمیت دبئی میں اپنی ٹینس اکیڈمی قائم کی جہاں پروفیشنل کوچنگ کے زیر نگرانی لڑکوں اور لڑکیوں کو ٹینس کھیلنا سکھایا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد کیسے رقم کما رہی ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا تقریباً 216 کروڑ روپے اثاثوں کی مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کی سب سے مشہور ہندوستانی ایتھلیٹ میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں انہیں ارجن ایوارڈ، پدم شری، اور پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور دبئی میں عالیشان محل جیسے گھر کی مالک ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے حیدرآباد میں موجود گھر کی قیمت 13 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی۔

اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ کی لگژری کار کلیکشن میں ایک BMW- 7 سیریز( جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے)، ایک رینج روور Evoque جس کی قیمت 72 لاکھ بھارتی روپے سے زائد اور ایک Jaguar XE جس کی قیمت 46 لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہے۔

جیسا کہ اوپر تذکرہ کیا گیا تھا کہ ثانیہ مرزا بھارت اور دبئی میں اپنے نام سے ٹینس اکیڈمی بھی چلا رہی ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق، وہ مختلف پروگرامز کے لیے فی بندہ 20 ہزار بھارتی روپے سے لے کر 75 ہزار بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا کئی بڑے برانڈز کی بھی مالکن ہیں جن میں چاکلیٹ پراڈکٹ ہرشیز، ایشین پینٹس، اور ڈینیوب پراپرٹیز شامل ہیں۔ ڈی این اے ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ثانیہ ہر برانڈ کی توثیق کے لیے تقریباً 60 سے 70 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں، اور ان کے ذریعے وہ ہر سال تقریباً 25 کروڑ روپے کماتی ہیں۔

Sania Mirza

Net Worth

sources of income

tennis player