Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

1992 ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان کا انوکھا انکشاف

سیاستدان کے اس دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 03 جولائ 2024 09:53pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے1992ء کے ورلڈ کپ سے متعلق انوکھا دعویٰ کر دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فیاض الحسن چوہان پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے جس کے بعد وہ اکثر عمران خان کی مخالفت میں بیان دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس بار انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں انوکھا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 1992ء کے ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرا میچ گولڈ سمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا کیوںکہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا، منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ دیکر آگے بھیجا گیا۔

Pakistan Cricket Team

world cup 1992

Artificial Rain

fayyaz ul hasan chohan