Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کا ہوائی اہداف کا کامیاب نشانہ

گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 10:55pm
فوٹو۔۔۔آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ لائیو ویپن فائرنگ کے دوران ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پشاور میں محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام

Pakistan Navy

security forces operation

Pakistan Law and order situation