Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائد آباد تھانے کی حدود سے سربریدہ لاش ملنے کا معمہ حل، ملزمان گرفتار

مقتول جمال قاتل کی بیوی ناصرہ کا آشنا تھا ، پولیس
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 05:01pm

کراچی کے علاقے قائد آباد تھانے کی حدود سے سربریدہ لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا ، جمال شاہ نامی شخص کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سید اور ملزمہ ناصرہ شامل ہیں ، مقتول جمال قاتل کی بیوی ناصرہ کا آشنا تھا ملزمان نے جمال شاہ کے ہاتھ پاؤں اور گردن کاٹ کر الگ بورے میں ڈال کر نالے میں پھینکے گئے جبکہ دھڑ بوری میں ڈال کر قبرستان میں ٹھکانے لگایا گیا۔

پولیس نے ملزمان سے مقتول جمال شاہ کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ جسم کے دیگر اعضاء کی تلاش کی جارہی ہے، مقتول چارسدہ کا رہائشی،چار بچوں کا باپ اور کراچی میں شیرپاؤ کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

karachi

Karachi Police